سی ڈبلیو سی اجلاس میں لوک سبھا انتخاب کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

   

نئی دہلی : کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی)کا آج دہلی میں اجلاس پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں منعقد ہوا۔ سونیا گاندھی، راہول گاندھی، پرینکا گاندھی، کے سی وینوگوپال، اجئے ماکن، ادھیر رنجن چودھری، سلمان خورشید سمیت ورکنگ کمیٹی کے سبھی اراکین شامل ہوئے۔ اجلاس میں ملک کے موجودہ حالات اور لوک سبھا انتخاب کے لیے پارٹی کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں راہول گاندھی سے ایک بار پھر ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا جو کہ شمال سے مغرب کی جانب ہو۔میٹنگ سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اچھا ماحول تھا، لیکن امید کے مطابق چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور میزورم میں ہمیں نتائج نہیں ملے۔ ریاستوں میں نتائج کا جائزہ لینے کے ساتھ کئی اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔ ہمیں بھروسہ ہے کہ ا?گے ہماری محنت رنگ لائے گی۔ اس موقع پر میں تلنگانہ کے اپنے سبھی ساتھیوں کو مبارکباد دینا چاہوں گا جنھوں نے بہت محنت کی۔ تلنگانہ کے لوگوں کے مینڈیٹ پر کھرا اترنا ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم پورا کریں گے۔ ADVERTISEMENT کھڑگے نے اپنی بات کو ا?گے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ساتھیو، 18ویں لوک سبھا کے انتخاب ہمارے سامنے کھڑے ہیں۔ اسی سلسلے میں 19 دسمبر 2023 کو انڈیا اتحاد کی چوتھی میٹنگ دہلی میں ہوئی۔ ہم کئی سمت میں ا?گے بڑھے ہیں۔ ہمیں یکساں نظریات والے ساتھیوں کے ساتھ کوا?رڈنیشن بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل کرنی ہے۔ ہم نے پانچ اراکین والی ایک قومی اتحاد کمیٹی تشکیل دی ہے جو دیگر پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کا خاکہ طے کرے گی۔ لوک سبھا کی تیاریوں کے مدنظر تقریباً 24 ریاستوں کے ساتھ تجزیاتی میٹنگ ہو چکی ہے۔ ہم لوک سبھا سیٹوں پر جلد ہی کنوینر بھی مقرر کریں گے۔ کانگریس صدر نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کے 138ویں یوم تاسیس پر 28 دسمبر کو ناگپور میں ہم عظیم الشان ریلی کرنے جا رہے ہیں۔ وہاں سے ایک نیا پیغام جائے گا۔ ریلی تاریخی ہوگی، میں ایسی امید کرتا ہوں۔ اسی کے ساتھ پارٹی نے اپنی لڑائی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک بار پھر سے عوام سے ان کا تعاون لینے کے لیے ان کے دروازے پر دستک دی ہے اور ’ڈونیٹ فار دیش‘ کراو?ڈ فنڈنگ مہم کی شروعات کی ہے۔ ا?پ سب سے گزارش ہے کہ ا?پ اس مہم کے بارے میں تنظیم کے لوگوں کو مطلع کرائیں۔