شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد : /26 جنوری (سیاست نیوز) شادی میں تاخیر اور رشتہ طئے ہونے میں دشواری سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ گاندھی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 38 سالہ نرسمہا راج نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ نرسمہا راج پیشہ سے تاجر تھا اور 38 سال گزرنے کے باوجود بھی شادی نہ ہونے پر پریشان تھا ۔ اس کے لئے رشتے بھی تلاش کئے جارہے تھے ۔ تاہم رشتے طئے ہونے میں دشواریاں پیش آرہی تھیں جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع