شادی

   

نارائن پیٹ: نارائن پیٹ کے مشہور و معروف تاجر محمد اسحاق صاحب یادگیری مالک عظیم الیکٹرکلس کے فرزند محمد ظہیر الدین (انجینئر) کے ولیمہ مسنونہ میں ہدایت اللہ باشاہ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت حیات اللہ باشاہ قادری عملی محلّہ گلبرگہ نے شرکت کرتے ہوے عاقدین کیلئے دعا کی ، نوشہ محمد ظہیرالدین کا نکاح اسمعیل صاحب پٹیل مالک پٹیل الیکٹریکلس کی دختر سے مسجد حاجی خان پیٹ میں انجام دیا گیا۔ نکاح حافط فخرالدین صاحب نے پڑھایا، ولیمہ مسنونہ کی تقریب میٹروکلاسک فنکشن ہال میں انجام دی گئی،مہمانوں کا استقبال محمد اسحاق یادگیری و عظیم الدین یادگیری نے کیا۔