شادی

   

حیدرآباد ۔10 جولائی (راست) جناب محمد اقبال( خالد) کی دختر کا نکاح جناب خواجہ مبین الدین (خورشید )کے فرزند جناب محمد نبیل احمد کے ساتھ جمعہ 9جولائی کو بعد نماز عصر مسجد نور الاسلام ( مسجدیکخانہ) یاقوت پورہ میں بحسن وخوبی انجام پایا۔ استقبالیہ شان باغ پیالیس ‘ عیدی بازار میں ترتیب دیا گیا۔ دونوں محافل میں دوست احباب و رشتہ داروںکی کثیر تعداد شریک تھی۔محمد انور الدین، بابا، شجیع، احمد، خلیل مامو اور دوسروں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
00 ڈاکٹر قطب الدین ریٹائرڈ سینئر میڈیکل آفیسر کی دختر کی شادی جناب مجاہدالاسلام (بی ٹیک ایم بی اے) فرزند جناب محمد عبدالرحیم سے 9 جولائی 2021ء کو بعد نماز عصر مسجد عالیہ گن فاؤنڈری میں بحسن و خوبی انجام پائی۔ مسرس سید ریاض احمد، محمد واصف احمد اور محمد معزالدین کاشف نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ مسجد ہذا میںمہمانوں کیلئے استقبالیہ ترتیب دیا گیا تھا۔