شارک مچھلی کے گلپھڑے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

   

لندن ۔کمبوڈیا کے حکام نے شارک مچھلیوں کے ہزاروں گلپھڑے کو ہانگ کانگ اسمگل کیے جانے سے پہلے قبضہ میں لے لیا ۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ 3493 شارک فِنز اور 117 کلو مچھلی کے بلیڈرز کو ہانگ کانگ اسمگل کیا جا رہا تھا۔شارک گلپھڑوں کا پکڑے جانا اس کی بڑھتی طلب کو ظاہر کرتا ہے۔ شارک فِنز کو چین کے کچھ شادی ہالز میں ایک ڈش کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور سمجھا جاتا ہیکہ یہ دوا کا کام کرتی ہے۔ یہ فنزکی لمبائی پانچ میٹر تک تھی۔