شام میں روسی فضائی حملے، 6 شہری ہلاک

   

بیروت۔/2 نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوب مغربی شام میں متحارب اپوزیشن کا آخری گڑھ سمجھے جانے والے علاقہ ادلیب میں دمشق کے کلیدی حلیف روس کے فضائی حملوں میں بشمول ایک بچہ کم سے کم 6 شہری ہلاک ہوگئے۔ ادلیب کے جنوبی علاقہ جبلہ پریہ فصائی حملہ کیا گیا تھا تمام مہلوکین کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔