حیدرآباد۔20۔ فروری (سیاست نیوز) سی پی آئی کے حیدرآباد ضلع سکریٹری کے طور پر شریمتی ایس چھایہ دیوی کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ سی پی آئی کی حیدرآباد ضلع کمیٹی کی عاملہ کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر شریمتی چھایہ دیوی کو حیدرآباد کا نیا سکریٹری منتخب کیا گیا۔ حیدرآباد ضلع کے اسسٹنٹ سکریٹری کے طور پر کے یادگری کو منتخب کیا گیا ۔ بی اسٹالن کو اسسٹنٹ سکریٹری کے عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ حیدرآباد کے سکریٹری ای ٹی نرسمہا کو سی پی آئی کی قومی کمیٹی میں رکن اور ریاستی سکریٹریٹ میں نمائندگی دی گئی ہے۔ اجلاس میں سابق سکریٹری ای ٹی نرسمہا کی خدمات کی ستائش کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ چھایہ دیوی کی قیادت میں پارٹی عوامی مسائل پرجدوجہد جاری رکھے گی۔ ر