شمس آباد میں عادی سارق گرفتار

   

شمس آباد 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے دو موٹر سائیکل ضبط کرلئے۔ تفصیلات کے بموجب جی مدھو 34 سالہ پیشہ ڈرائیور ساکن سولک پلی جنارم سنگاریڈی جو اپنی بیوی سے جھگڑا کرکے پانچ ماہ قبل فاروق نگر میں اپنے دوست کے مکان میں مقیم تھا، کل شام پولیس نے تلاشی کے دوران اسے مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھ کر حراست میں لے لیا اور تفتیش کرنے پر اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ 27 ستمبر کو اس نے سادھنا وائنس کے قریب ایک پلسر گاڑی کا سرقہ کیا تھا۔ اس سے قبل جاریہ سال جون میں املاپورم میں بھی ایک گاڑی کا سرقہ کرچکا ہے۔ سال 2017 ء میں اسناچنگ کی وارداتوں میں بھی وہ ملوث بتایا گیا۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔