شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ ممتا نے 13 جنوری کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ ممتا کرمن گھاٹ علاقہ کے ساکن نوین کی بیوی تھی ۔ نوین اور ممتا نے سال 2015 میں اپنی پسند سے لو میاریج کیا تھا ۔ تاہم شادی کے چند ماہ بعد ہی سے نوین زائد جہیز کیلئے اس خاتون کو ہراساں کرنے لگا تھا ۔ نوین کے دوسری خواتین سے ناجائز تعلقات پائے جاتے تھے اور اس نے سرورنگر پولیس اسٹیشن میں شوہر کے خلاف شکایت بھی کی تھی ۔ کونسلنگ کے بعد دونوں زندگی بسر کر رہے تھے لیکن نوین اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا اور ممتا مایئکے چلی گئی اور چند روز بعد شوہر کی یاد کو بھلانے لیڈیز ہاسٹل میں رہنے لگی لیکن پھر وہ اپنے مائیکے آئی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا