شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /9 مارچ ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ ایچ بیگم نے خودکشیکرلی ۔ پولیس کے مطابق ایچ بیگم این ٹی آر نگر علاقہ کے ساکن شیخ ابراہیم کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ دراوں کی جانب سے زائد جہیز کیلئے شدید ہراسانی کا سامنا تھا ۔ اس خاتون کی شادی سال 2017 میں ہوئی تھی جسکے دو بچے ہیں ابرایہم زائد جہیز کیلئے اپنی بیوی کو اذیت پہونچا رہا تھا اور ساس خسر کے علاوہ گھر کی دیگر خواتین بھی اس خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے زائد جہیز کیلئے ہراساں کر رہے تھے ۔ اور ابراہیم کی دوسری شادی کی دھمکی دے رہے تھے ۔ اس ہراسانی سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ایل بی نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔