شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ ناچارم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ سنگیتا جو ناچارم علاقہ کے ساکن روی کمار کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی سال 2015 میں ہوئی اور دونوں نے لو میریج کی تھی۔ گزشتہ چند روز سے اس خاتون کو شوہر کی ہراسانی کا سامنا تھا۔ ساس ، خسر کے علاوہ شوہر بھی اس خاتون کومزیدجہیز کیلئے ہراساں کررہے تھے اور حاملہ ہونے کے باوجود اس خاتون کو اذیت پہنچائی جارہی تھی جس سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس ناچارم نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔