شوہر سے جھگڑا ، بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 34 سالہ سونم اگروال جو عطا پور علاقہ کے ساکن انکیت اگروال کی بیوی تھی اس خاتون نے کل انتہائی اقدام کرلیا ۔ سونم نے شوہر سے جھگڑے کے بعد ذہنی تناؤ کے عالم میں انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔