شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی کی خودسوزی

   

حیدرآباد ۔ 24 اگست (سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خودسوزی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ بھاگیہ اماں جو مجید پور علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی، 20 اگست کو اس خاتون نے خودسوزی کرلی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھاگیہ اماں کا اس کے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس شاہ میرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔