شوہر کی ہراسانی پر بیوی کی خودسوزی

   

حیدرآباد۔/9 فروری، ( سیاست نیوز) شوہر کی ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خود سوزی کرلی۔ الوال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ خاتون لکشمماں جو الوال علاقہ کے ساکن قادرآیا کی بیوی تھی اس خاتون کو شوہر کی مبینہ ہراسانی کا سامنا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے گزشتہ روز آگ لگالی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔