شوہر کی ہراسانی پر خودکشی

   

حیدرآباد۔ 16 اپریل (سیاست نیوز) شوہر کے شک و شبہ و ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ جواہر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ پرنیتا جو شواجی نگر کے ساکن شراون کی بیوی تھی، سیلز گرل تھی۔ گزشتہ ایک ماہ سے اس کا شوہر بیوی پر غیر مرد سے گفتگو کا الزام لگاکر ہراساں و پریشان کررہا تھا۔ پرنیتا گزشتہ 6 ماہ سے کام کررہی تھی۔ خاتون کو مکمل تنخواہ حوالے کرنے شوہر اذیت کا شکار بناتا تھا جس سے تنگ آکر پرنیتا دو دن قبل مائیکے چلی گئی اور اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پرنیتا کی شادی ڈسمبر 2018 میں ہوئی تھی اور ان کی ایک لڑکی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔