شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) گھریلو تنازعات اور شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 27 سالہ سروپا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ سروپا پدا عنبرپیٹ علاقہ کے ساکن شخص سدھاکر کی بیوی تھی۔ 10 سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی اور انہیں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔ گزشتہ چند روز سے سروپا گھریلو تنازعات سے پریشان تھی اور اس سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔