شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) سائبر آباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 34 سالہ خاتون بھارتی نے انتہائی اقدام کرلیا بھارتی منی کنڈا علاقہ کے ساکن شخص مدھو پرکاش کی بیوی تھی جو تلگو فلموں میں ادکاری کرتا ہے ۔ پولیس کے مطابق بھارتی زائد جہیز کیلئے ہراسانی اور شوہر کے ناجائز تعلقات سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ ایک ٹی وی ایکٹر سے مدھو پرکاش کے ناجائز تعلقات پائے جاتے تھے ۔ اس بات کا علم بھارتی کو ہوا تھا ۔ بھارتی اور مدھو نے فروری سال 2015 میں شادی کی تھی ۔ شوہر کی جانب سے طلائی زیورات اور زائد رقم کے استعمال کے بعد خاتون زائد جہیز کے مطالبہ سے پریشان تھی اور اس نے ایک مرتبہ پولیس میں شکایت کی تھی ۔ جہاں ان کی کونسلنگ کی گئی تاہم اس کے باوجود بھی مدھو پرکاش بھارتی کو مارپیٹ کا نشانہ بناتا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔