شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس آدی بٹلہ کے مطابق 26 سالہ نیتو جو پردیپ کی بیوی تھی، اس خاتون نے گھریلو تشدد اور شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ نتوشا کی شادی سال 2017ء میں ہوگئی تھی۔ شادی کے وقت خاتون کو 10 تولے سونا اور 2 لاکھ روپئے نقد رقم کے علاوہ گھریلو ساز و سامان دیا گیا تھا۔ باوجود اس کے چند روز سے اس کا شوہر اسے شدید پریشان کررہا تھا اور زائد جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے اذیت پہونچا رہا تھا جس سے تنگ آکر اس خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔