شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی اور آشنا گرفتار

   

حیدرآباد 5 فروری (سیاست نیوز) صنعت نگر پولیس نے شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی اور اُس کے آشنا کو گرفتار کرلیا گیا۔ انسپکٹر صنعت نگر کے چندرشیکھر ریڈی نے کہاکہ 45 سالہ ایم سرینواس جو ریلوے ملازم تھا، کی نعش یکم فروری کو بورا بنڈہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دستیاب ہوئی اور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ پولیس نے قتل کے معمے کو حل کرنے کے لئے ہر زاویہ سے تحقیقات کی اور شبہ کے تحت شنکر کی بیوی سنگیتا کو حراست میں لے کر تفتیش کی جس میں اُس نے اپنے شوہر کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ انسپکٹر نے کہاکہ 2 سال قبل سنگیتا نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کی سالگرہ منائی تھی جس میں اُس کے شوہر کی بہن کا بیٹا 27 سالہ وجئے کمار بھی شریک ہوا تھا۔ اِس تقریب میں دونوں کی ملاقات ہوئی جو بعد میں ناجائز تعلقات میں تبدیل ہوگئے۔ اِسی دوران اپنی بیوی کے ناجائز تعلقات کا پتہ چلنے پر شنکر نے دونوں کو انتباہ دیا تھا لیکن سنگیتا وجئے نائک سے تعلقات قائم رکھے ہوئے تھے۔ آئے دن اپنے بھانجے سے ناجائز تعلقات پر شنکر اپنی بیوی سے جھگڑا کیا کرتا تھا جس سے تنگ آکر اُس نے شوہر کے قتل کا منصوبہ تیار کیا۔ یکم فروری کو سنگیتا نے اپنے آشنا وجئے نائک کو رات کے وقت مکان طلب کیا شنکر کے سر پر وزنی پتھر سے اُس وقت ڈال دیا جب وہ محو خواب تھا جس کے نتیجہ شنکر برسر موقع ہلاک ہوگیا اور اُس کی نعش کو مچھر دان میں لپیٹ کر بورا بنڈہ ریلوے اسٹیشن کے ایک سگنل پر پھینک دیا۔ پولیس نے بیوی اور اُس کے آشنا کو گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔