شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن حدود میں ایک قتل کا واقعہ پیش آیا جس میں شوہر نے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ سوندریا جو درشن کی بیوی تھی اور پٹل بستی ، سیتاپھل منڈی کی ساکن تھی۔ کل رات سوندریا اور درشن دونوں نے شراب نوشی کی اور بعد ازاں ان دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی جس کے دوران شوہر نے اپنی بیوی کا تولیہ سے گلہ گھونٹ کر قتل کردیا ۔ قتل کے بعد درشن عثمانیہ یونیورسٹی پولیس میں خود سپردگی اختیار کرلی اور پولیس نے اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔