شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   

حیدرآباد۔/7 اپریل، (سیاست نیوز) اپل پولیس اسٹیشن حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں شوہر نے بیوی کا قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ شیوا لکشمی جو شیوم موہن شرما ساکن واسوی نگر رامنتا پور کی بیوی تھی اور دونوں میں آئے دن جھگڑے ہوئے کرتے تھے۔ آج صبح بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں شوہر نے شیوا لکشمی کو شدید زدوکوب کیا جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگئی۔ پولیس اپل نے مقتولہ کے بیٹے کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ب