شکاگو میں انتقال

   

حیدرآباد /23 ڈسمبر ( راست ) جناب کے ایم عاکف کا جمعہ کی صبح شکاگو میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 76 برس تھی ۔ وہ صحافی کے این واصف کے بڑے بھائی تھے ۔ مرحوم چالیس سال سے زائد عرصے سے امریکہ میں مقیم تھے ۔ وہ حیدرآباد کی معروف شخصیت خواجہ غیاث الدین عزیز کے فرزند تھے ۔ تدفین بعد نماز جمعہ شکاگو میں ہوگی ۔ مرحوم کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔ پسماندگان میں صرف ان کی بیوی ہے ۔