شہر میں ایل ای ڈی لائٹس کی روشنی 418 کروڑ کی بچت

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کی سڑکوں کو ایک طرف روشنیوں سے منور کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب برقی بچت کرتے ہوئے کروڑہا روپیوں کا تحفظ کیا جارہا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے شہر میں سڑکوں پر روشنیوں کا جال بچھانے کے لیے بڑے پیمانے پر ایل ای ڈی لائٹس کھمبوں پر لگائی گئی ہیں جس سے جی ایچ ایم سی کو سالانہ 80 کروڑ روپئے کی بچت ہورہی ہے ۔ اس طرح گذشتہ 5 سال کے دوران جی ایچ ایم سی کو 418 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے ۔ شہر کی سڑکوں ، پارکس ، جنکشنس پر ایل ای ڈی لائٹس کے ذریعہ روشنیاں بکھری جارہی ہیں ۔ جس کے اخراجات میں بھاری کمی آئی ہے ۔ ایل ای ڈی لائٹس پراجکٹس کا آغاز کرنے سے قبل جی ایچ ایم سی کو سالانہ 100 کروڑ روپئے کے برقی بلز ادا کرنا پڑتا تھا ۔ تب لائٹس کی تعداد بھی کم تھی ۔ مرکزی حکومت کے ادارے انرجی ایفنشی سرویس لمٹیڈ ( ای ای ایس ایل ) کے تعاون سے جی ایچ ایم سی میں سال 2017 کے دوران ایل ای ڈی پراجکٹس پر عمل آوری کا آغاز کیا گیا ۔ قدیم کھمبوں کو نکال کر سڑکوں پر نئے کھمبے لگائے گئے جس پر 4.93 لاکھ ایل ای ڈی لائٹس لگائے گئے ۔۔ ن