شہر و اضلاع میں ماہ رمضان کی تیاریاں تیز

   

مکہ مسجد و مسجد باغ عامہ میں بھی نماز تراویح کے انتظامات کو قطعیت
حیدرآباد۔19۔مارچ(سیاست نیوز) دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع میں ماہ رمضان المبارک کی آمد کی تیاریاں تیز ہوچکی ہیں اور شہر کی سرکردہ مساجد میں نماز تراویح کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔تاریخی مکہ مسجد میں نماز تراویح پہلے دہے میں خطیب و امام مکہ مسجد مولانا حافظ محمد رضوان قریشی روزانہ تین پارے قرآن مجید سنائیںگے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9بجے ہوگی ۔ شاہی مسجد باغ عامہ میں نماز تراویح میں خطیب و امام مولانا حافظ احسن بن عبدالرحمن الحمومی تین پارے قرآن مجید تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8بجکر 45منٹ پر ہوگی ۔ مکہ مسجد و شاہی مسجد باغ عامہ میں ماہ رمضان کے خصوصی انتظامات کو آئندہ دو یوم کئے جانے کا امکان ہے ۔ بعض مساجد میں تجارتی برادری کیلئے تاخیر سے نماز تراویح کا انتظام کیا جا رہاہے تاکہ تاجر پیشہ افراد بھی باجماعت نماز تراویح ادا کرسکیں۔جامع مسجد چوک میں پہلے دہے میں مولانا ڈاکٹر سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی قادری نماز تراویح میںروزانہ تین پارے سنائیںگے۔ مسجد عالیہ ‘ مسجد عامرہ ‘ مسجد حج ہاؤز میں بھی نماز تراویح کے لئے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔