شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ

   

حیدرآباد2مارچ (پریس نوٹ) شہر میں گزشتہ چند دنوں کے دوران درج حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ چہارشنبہ کو شہر میں درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رات کے اوقات میں شہر کے درجہ حرارت میں قابل لحاظ کمی محسوس کی جارہی ہے۔ اقل ترین درجہ حرارت 14.1 ڈگری سیلسیس مولا علی علاقہ میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اعظم ترین درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس مونڈا مارکٹ سکندرآباد میں ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دنوں میں موسم خشک رہے گا۔ ایک علیحدہ اطلاع کے مطابق جنوبی خلیج بنگال کے وسطی حصوں اور متصل خط استوائی بحرہند پر طوفانی گرداب سطح سمندر سے 5.8کیلومیٹر پر بنا ہوا ہے ۔ اس کے زیراثر 5مارچ کو تلنگانہ، شمالی ساحلی آندھرا پردیش اور رائل سیما میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔