شہر کے درجہ حرارت میں کمی

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر (پریس نوٹ) شہر میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سردی کی شدت محسوس کی جارہی ہے ۔ پیر کو شہر کا درجہ حرارت 15.6 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3 ڈگری کم ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے مطابق جی ایچ ایم سی حدود میں راجندر نگر سرد مقام رہا جہاں درجہ حرارت 13.8 ڈگری کا سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے ماہر اے شراونی نے بتایا کہ نومبر کے کچھ دنوں میں موسم معمول سے کم رہے گا اور درجہ حرارت میں کمی آئے گی ۔ ڈسمبر م یں موسم سرما عروج پر رہے گا جہاں شہر کا درجہ حرارت 10 تا 12 ڈگری سلسیس تک کم ہوجائے گا ۔ شہر میں صبح کے اوقات میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ رات کے اوقات میں سردی محسوس کی جارہی ہے۔