شہر کے مختلف علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 27 جون کو مختلف برقی فیڈرس جیسے نواب صاحب کنٹہ ، پیٹلہ برج ، این ایم گوڑہ او ایچ ، این ایم گوڑہ یو جی سی ، بالا پور ، بارکس ، پولیس کوارٹرس ، حسینی علم ، ہڈا کالونی ، اندرا نگر ، ہاشم آباد ، علی آباد اور چوک کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر نواب صاحب کنٹہ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے نواب صاحب کنٹہ ، سنجے گاندھی نگر ، اٹروہلز کالونی ، مدھانی نان کالونی اور دیگر قریبی علاقوں میں صبح 11 تا 12 بجے دن برقی سربراہی مسدود رہے گی جب کہ پیٹلہ برج فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے پیٹلہ برج ، پرانا پل ، چار محل ، حسینی علم اور دیگر قریبی علاقوں میں صبح 9-30 تا 12 بجے دن ، این ایم گوڑہ او ایچ اور این ایم گوڑہ یو جی سی برقی فیڈرس کے آنے والے علاقہ جات جیسے نندی موسلائی گوڑہ ماروتی نگر ، تیجسوانی نگر اور سی بی آئی ٹی کالونی ، سومی ریڈی نگر اور دیگر قریبی علاقوں میں صبح 10 تا 12 بجے دن ، اسی طرح بالا پور فیڈر کے تحت صبح 10 تا 12-30 بجے دن بالا پور ، کمہارواڑی ، بارکس علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ، جب کہ بارکس فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ بارکس اور دیگر قریبی علاقوں میں صبح 10 تا 12-30 بجے دن ، پولیس کوارٹرس فیڈر کے تحت علی آباد ، میکلہ بنڈہ ، لال دروازہ ، اوم نگر ، حمام باولی اور دیگر قریبی علاقوں میں صبح 11 تا 2 بجے دن ، حسینی علم برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے حسینی علم ، کبوتر خانہ ، فاطمہ نگر اور بارہ گلی میں صبح 12-30 تا 2-30 بجے دن ، ہڈا کالونی فیڈر کے تحت ہڈا کالونی ، 9 نمبر ، شیواجی نگر ، پانڈو رنگا نگر اور دیگر قریبی علاقوں میں دوپہر ایک تا 5 بجے شام ، اندرا نگر فیڈر کے تحت چندرائن گٹہ ، الجبیل کالونی علاقوں میں دوپہر2 تا 4 بجے دن ، ہاشم آباد فیڈر کے تحت دوپہر 2 تا 4 بجے دن ہاشم آباد ، چندرائن گٹہ ، بنڈلہ گوڑ، اندرا نگر علاقوں میں دوپہر 2 تا 4 بجے دن ، علی آباد فیڈر کے تحت علی آباد ، سید علی چبوترہ ، شمشیر گنج ، علاقوں میں دوپہر 3 تا 5 بجے شام اور چوک برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے چوک ، بنڈی کا اڈہ ، چیلہ پورہ ، مسجد موتی بیگم اور دیگر قریبی علاقوں میں سہ پہر 3 تا 5 بجے شام برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔