صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم کی چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات

   

اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور ائمہ اور مؤذنین کے اعزازیہ پر بات چیت
حیدرآباد۔24 ۔ستمبر (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی اور اقلیتوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اسمبلی اجلاس کے پہلے دن محمد سلیم نے چیف منسٹر کو اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور ترقی کے بارے میں وقف بورڈ کے اقدامات سے واقف کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے سلسلہ میں وقف بورڈ متحرک ہوچکا ہے اور ابھی تک 500 سے زائد رجسٹریشن منسوخ کرائے گئے ۔ انہوں نے اوقافی جائیدادوں کے رجسٹریشن روکنے کیلئے جی او کی اجرائی پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اس فیصلہ سے وقف بورڈ کو کافی مدد ملی ہے ۔ محمد سلیم نے ائمہ اور مؤذنین کے اعزازیہ کی اجرائی کی تفصیلات پیش کیں اور کہا کہ حکومت کی جانب سے فنڈس کی اجرائی کے فوری بعد بقایہ جات جاری کردیئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر نے وقف بورڈ کی کارکردگی کی ستائش کی اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ر