طالبہ کی خودکشی پر بی جے پی کی ریلی

   

حیدرآباد 4 مارچ ( یو این آئی ) کاکتیہ میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی پر بی جے پی نے شہر میں بشیر باغ سے کل شب کینڈل مارچ کا اہتمام کیا ۔ یہ ریلی بشیر باغ سے ٹینک بنڈ تک پہونچی ۔ بی جے پی کارکن اپنے ہاتھوں میں طالبہ کی تصویر اور موم بتیاں تھامے ہوئے تھے اور انہوں نے ڈاکٹر پریتی سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سابق ایم ایل سی پی رامچندر راو اور کچھ کارپوریٹرس نے بھی اس ریلی میں حصہ لیا اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔