طالب علم کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/26 ستمبر، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے رائے درگم میں ایک طالب علم نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 14 سالہ رمیش ریڈی نے جو خواجہ گوڑ ہ کے اوکریج اسکول میں دسویں جماعت کا طالب علم تھا اس نے مائی ہوم بوجھا اپارٹمنٹ کے 2 بلاک سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ذرائع کے مطابق رمیش ریڈی آن لائن گیمس کا عادی تھا اور آن لائن گیمس کی لعنت کا شکار ہوکر اس نے تعلیم پرتوجہ دینا کم کردیا اور تعلیمی مظاہرہ میں کمزوری اور آن لائن گیمس کی لعنت سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ رائے درگم پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع