طوفان گلاب کی وجہ سے بستر میں ٹرینیں روک دی گئیں

   

جگدلپور: سمندری طوفان گلاب کی وجہ سے چھتیس گڑھ کے بستر میں ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ کرندول سے وشاکھاپٹنم کے درمیان چلنے والی کرندول وشاکھاپٹنم پسنجر کو جگدلپور سے ہی واپس لوٹنا پڑا۔ریلوے کے سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے نے آندھرا پردیش میں ریلوے ٹریک کے ساتھ تین مقامات پر پتھر گرنے کی وجہ سے پسنجر ٹرین کو روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ وہیں گردابی طوفان گلاب کی وجہ سے ہیرا کھنڈ ایکسپریس کے ساتھ ساتھ جگدل پور سے رورکیلا کے درمیان چلنے والی انٹرسٹی ایکسپریس کو بھی نہیں چلانے کا فیصلہ محکمہ ریلوے نے کیا ہے ۔