عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات کے نتائج کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ 16 ستمبر (پریس نوٹ) عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اردو دانی، زبان دانی اور انشاء کے امتحانات منعقدہ 28 جولائی 2019ء کے نتائج اور اسناد کی تقسیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تمام شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے اضلاع دیگر پڑوسی ریاستوں کے صدر و معتمدین، اساتذہ و ذمہ دار مراکز نتائج و اسناد، روزانہ صبح 11 تا 5 بجے دن عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے دفتر سے حاصل کرلیں۔ جنوری 2020ء میں منعقد شدنی امتحانات کی تیاری کیلئے کتابیں مفت حاصل کرلیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8367043856 ، 040-24744180 (Ex) 225 پر ربط کریں۔