عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

   

نئے سنٹرس کیلئے درخواستیں مطلوب ، جولائی کے آخری اتوار کو امتحانات مقرر
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( راست ) : سیکشن انچارج عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن کے بموجب شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر ریاستوں میں اردو زبان کی تعلیم کو عام کرنے جو ادارے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں وہ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام تین درجات کے امتحانات کی تیاری کے لیے ٹرسٹ کی جانب سے شائع کتابیں بلا قیمت کے حاصل کر کے تعلیم دے سکتے ہیں ۔ ہائی اسکول و کالجس کے طلبہ ، مزید جہاں فنی تعلیم ٹیلرنگ سنٹر یا مہندی ڈیزائن وغیرہ سکھایا جاتا ہے ۔ ان کے علاوہ عربی پڑھانے والے جزوقتی مدارس میں یہ کتابیں حاصل کر کے فری تعلیم دی جاسکتی ہے اور امتحانات کی بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے یہ امتحانات مقرر ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جون 1994 سے تعلیم اور امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد ہوا کرتے ہیں ۔ آئندہ امتحان جولائی 2019 میں منعقد ہوں گے ۔ تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے بعد اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل ، ٹرسٹ کی جانب سے ابتدائی تین درجات کی تعلیم کے بعد انشاء کامیاب طلبہ اردو ماہر ، اردو عالم کے امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ اردو فاضل کامیاب طلبہ بی اے امبیڈکر یونیورسٹی ، کاکتیہ یونیورسٹی ، مولانا آزاد یونیورسٹی میں داخلے کے اہل ہیں ۔ مزید عثمانیہ یونیورسٹی میں بھی داخلے کے لیے کوشش کی جارہی ہے اور اردو فاضل اول فاضل دوم کو انٹرمیڈیٹ کے مماثل قرار دیا جائے اردو تعلیم کو عام کرنے اور اس کی ترقی کے لیے عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کی مساعی جارہی ہے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اردو فاضل کو حسب سابق بغیر انگریزی مضمون کے امتحانات منعقد کر کے انٹر کے مماثل قرار دیں ۔ دفتر سیاست سے روزانہ صبح 11 تا 5 بجے دن ملاقات کر کے سنٹر چلانے کے ذمہ دار ٹیچرز اور اساتذہ درخواست دے سکتے ہیں جن کو رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا ۔ تفصیلات کیلئے 9290680532 ۔ 040-24744180 Ext.225 پر ربط قائم کریں ۔۔