عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ، اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے اردو امتحانات 9 فروری 2020 کو صبح 10 تا ایک بجے دن منعقد ہوں گے ۔ جن حضرات نے امتحان کے شرکت فارم حاصل کیے ہیں وہ جلد از جلد دفتر پر داخل کردیں ۔ امتحان میں شریک ہونے کی عمر کی کوئی قید نہیں ، جو نصاب کی تکمیل کرلیں وہ امتحان کے اہل ہیں ۔ ایک لاکھ سات ہزار فارم کی اجرائی عمل میں آئی اور 75 ہزار تین سو فارم داخل ہوئے ، توقع ہے کہ ایک لاکھ سے زائد امیدوار شریک امتحان ہوں گے ۔ اپنے اپنے محلے کے قریبی سنٹرپر اپنا نام درج کروائیں ۔۔