عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات ، مراکز کو ضروری اطلاع

   

حیدرآباد :۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات کے اردو دانی ، زبان دانی اور انشاء کے امتحانات منعقدہ 9 فروری 2020 کے اسناد لاک ڈاؤن کی وجہ جن مراکز نے حاصل نہیں کیے ہوں وہ ٹرسٹ کے آفس سے روزانہ 11 تا 5 بجے دن حاصل کرلیں ، علاوہ ازیں محبوب حسین جگر ہال اندرون سیاست آفس پر جن طلبہ نے امتحان لکھا وہ بھی دفتر سے اسناد حاصل کرلیں ، آئندہ امتحانات جون 2021 میں مقرر ہیں ۔ جو لوگ اردو تعلیم کے سنٹرز قائم کرنا چاہتے ہیں وہ بھی ربط کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-24744109 ۔ 24744108 ایکسٹنشن 225 پر ربط کریں ۔۔