عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ، اردو دانی ، زبان دانی اور انشا تین درجات کے امتحانات بہ تعاون ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ 27 اگست 2023 صبح 10 تا 1 بجے تحریری منعقد ہوں گے ، اردو سیکھنے کے لیے جو کتابیں ترتیب دی گئی ہیں وہ صرف ٹرسٹ کے دفتر سیاست اور عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے مراکز سے مفت حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ اردو سیکھنے اور سکھانے کے لیے گھروں پر بھی یہ کتابیں لیجاکر اردو سیکھنے کے بعد قریبی سنٹر پر امتحان دے سکتے ہیں جس میں کوئی فیس نہیں ہوگی ۔ اضلاع و دیگر ریاستوں میں بھی اردو سیکھانے کے خواہش مند سنٹر کھول سکتے ہیں جنہیں رضا کارانہ خدمات انجام دینا ہوگا ۔۔