عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات ‘ اضلاع تلنگانہ اور پڑوسی ریاستوں میں 478 مراکز کا قیام

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( راست ) : ادارہ ادبیات کے اشتراک سے اردو دانی ، ادو زبان دانی اور انشا کے اردو امتحانات مقرر ہیں ۔ 27 اگست 2023 کو صبح 10 تا ایک بجے دن شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع دیگر پڑوسی ریاستوں میں بیک وقت تحریری امتحان لیا جائے گا ۔ تمام مراکز کو ہال ٹکٹس اور دیگر میٹریل روانہ کردیا گیا ہے ۔ فارم وصولی کا سلسلہ 6 بجے شام تک جاری رہا ہے ۔ توقع کے مطابق تقریبا 90000 امیدوار شرکت کریں گے ۔ تمام مراکز کے ذمہ داروں سے خواہش ہے کہ دس منٹ قبل اگر کوئی ہال ٹکٹ کیلئے حاضر ہو تو انہیں شریک امتحان کرلیا جائے ۔