عادی رہزنوں کی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد : بیگم پیٹ پولیس کی کرائم ٹیم نے عادی رہزنوں کی دو رکنی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مسروقہ موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹولی کا سرغنہ مدھورا انیل تلک راج ہے جس کا تعلق ترملگری سکندرآباد سے ہے وہ اپنے ساتھی مونو سوامی ، اودئے رنجیت کمار کی مدد سے دونوں شہروں میں موبائیل فون کی رہزنی میں ملوث تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ افراد موٹر سائیکلوں پر گھومتے ہوئے راہگیروں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے قبضہ سے موبائیل فون کا سرقہ کرلیا کرتے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ٹولی نے شہر کے علاقہ بیگم پیٹ ، ایس آر نگر ، کشائی گوڑہ اور گورارم پولیس اسٹیشن حدود میں رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔