عادی رہزن گرفتار ، مسروقہ مال برآمد

   

ملزم پر ماضی میں بھی کئی مقدمات ، کمشنر پولیس کی پریس کانفرنس
حیدرآباد: ٹاسک فورس پولیس نے ایک عادی رہزن کو گرفتار کر تے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کر لیا۔ پولیس کمشنر حیدرآباد مسٹر انجنی کمار ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہشنکر راؤ برادر ایک عادی رہزن ہے اور اس کا تعلق مہاراشٹرا کے ضلع لاتور سے ہے۔ مذکورہ رہزن مہاراشٹرا میں مختلف مقامات میں 33 سے زائد رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اسے کئی مرتبہ گرفتار کر کے جیل بھیجا جاچکا ہے۔ کمشنر نے کہا کہ جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ دبارہ سرگرم ہو گیا اور شہر حیدرآباد میں بھی کئی مقامات میں اس نے وارداتیں انجام دی ہے۔ ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار رہزن کے قبضہ سے مسروقہ طلائی چین اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔