عرس شریف

   

ظہیرآباد ۔ مفتی سید نعیم الدین قادری نظامی متولی بارگاہ حضرت سید شاہ عبداللطیف قادری و سید محمد قادری موضع گڑپلی اورنگ نگر کے بموجب حضرت ممدوحؒ کا 530 ویں عرس شریف کی دو روزہ تقاریب کا آغاز 17 نومبر بعد مغرب فاتحہ خوانی سے ہوگا ۔ صندل مالی جلوس متولیان کے گھر سے برآمد ہوکر موضع گڑپلی اورنگ نگر سے گشت کرتے ہوئے بارگاہ پہونچے گا ۔ 18 نومبر بعد مغرب لنگر عام کا اہتمام منجانب شیخ جہانگیر ظہیرآباد رہے گا۔ بعد ازاں جلسہ فیضان اولیاء اللہ منعقد ہوگا ۔ بعد عشاء محفل قوالی کا پروگرام قبل فجر تک جاری رہے گا ۔ بعد فجر چادرگل کی پیشکش پر بارگاہ میں فاتحہ خوانی دعاء پو سلام بحضور خیرالانام پر تقاریب عرس اختتام کو پہونچے گا ۔آپ جمیع حضرات سے شرکت کی گذارش کی جاتی ہے ۔

مدہول ضلع کے
ایک منڈل کا کلکٹر کا دورہ
مدہول:مدہول منڈل ایڈبیڈ کا ضلع کلکٹر نرمل مشرف فاروقی نے دورہ کیا اس موقع پر ایڈبیڈ مقام پر ایک یتیم معصوم بچی کو مشرف علی فاروقی نے انسانی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بچی کو گود میں اٹھالیا اور معصوم بچی سے آنگن واڑی کے حوالہ کیا اور اس کی تعلیم وتربیت کا انتظام حکومت کی جانب سے کرنے اور دو ایکٹر اراضی دینے کا تیقن دیا واضح رہے کہ مذکورہ یتیم بچی کے سر سے ماں باپ کا سہارا چلا گیا جس سے اس موقع پر آر ڈی او لوکشوار تحصلدار شوپرساد مدہول سی ڈی پی او مدہول سرکل انسپکٹر کے ونود اے ایس آئی مدہول ودیگر موجود تھے۔