عرس شریف

   

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری۔ (راست ) مولانا حبیب عبداﷲ بن عیدروس العطاس العلوی الحسینی کا عرس شریف یکم رجب المرجب بروز جمعرات زیرنگرانی حبیب محمد بن عبداللہ العطاس منعقد ہوگا۔ عرس کا آغاز بعد نماز عصر ختم قرآن و برآمدگی صندل شریف از آستانہ ٔ العطاسیہ واقع ایرہ کنٹہ قریب حبیب گارڈن فنکشن ہال سے ہوگا ۔مراسم صندل مالی کے فرائض حبیب عمر بن عبداﷲ العطاس قادری صبغت اﷲ شاہ عرف حبیب فاروق العطاس انجام دیں گے اور بعد عشاء محفل نعت و قصیدہ بردہ شریف کا آغاز جماعت نور محمدی ؐ بارکس سے ہوگا ۔ مدعو ثناء خوان رسول ہدیہ نعت پیش کریں گے ، بعد ازاں محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئیگا ۔ پیرزادہ میر کرامت علی شاہ قادری الطاھری کی دعاء پر مراسم عرس کا اختتام عمل میں آئے گا۔