عرس شریف

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگسٹ ( راست ) جگر گوشہ غوث الثقین حضرت سید شاہ محمد قبول پاشاہ حسنی الحسینی قادری چشتی زرین کلاہ گوشہ نشین و حصرت سید مصطفی پاشاہ حسینی الحسینی قادری زرین کلاہ المعروف بہ صاحب اللہ صاحب کے عرس شریف 30 اور 31 اگسٹ کو خانقاہ قبول مصطفوی نور خاں بازار مقرر ہے ۔ جمعہ بعد نماز فجر غسل شریف و قصیدہ بردہ بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک مسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاہ بعد نماز مغرب صندل مالی و دعا بعد عشاء محفل سماع ہوگی ۔ 31 اگسٹ کو بعد نماز مغرب محفل نعت و منقبت و میلاد خوانی بعد نماز عشاء جلسہ قرات زیرصدارت مولانا سید قبول پاشاہ قادری شطاری سجادہ نشین آستانہ شطاریہ و مہمان خصوصی حافظ و قاری محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد ہونگے ۔ مراسم عرس مولانا سید ابراہیم قادری فاروق پاشاہ زرین کلاہ انجام دینگے ۔