علم میں اضافہ کیجئے !

   

٭ نوجوان آدمی کا دل ایک منٹ میں 72بار دھڑکتا ہے لیکن نپولین بونا پارٹ کا دل ایک منٹ میں صرف 40بار دھڑکتا تھا۔
٭ صدر فورڈ امریکہ کی وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے نہ تو صدر کے لئے الیکشن لڑا، اور نہ ہی نائب صدر کے لئے۔ اس کے باوجود امریکہ کے صدر بنے۔
٭ ہنری دوم انگلستان کا بادشاہ پیدا ہونے کے سال بھر کے اندر تیز چلنے بلکہ دوڑنے لگا تھا۔ اسے کھڑے رہنے کی ایسی عادت پڑی کہ وہ کھانا بھی کھڑے کھڑے کھاتا تھا، اس کی موت بھی کھڑے کھڑے واقع ہوئی۔
٭ کیپ تھامسن الاسکا، امریکہ میں ایک پرندہ پایا جاتا ہے جس کی رفتار 80 میل فی گھنٹہ ہے۔
٭ جاپان کا شاہی پرچم دنیا کا سب سے پرانا پرچم ہے۔دو ہزار چھ سو سال پراناخاندان ابھی تک وہاں حکمران ہے۔
٭ پولینڈ کا پرچم اُلٹ دیا جائے تو انڈو نیشیا کا پرچم بن جاتا ہے۔
٭٭٭٭