عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی ہدایت

   

پداپلی۔ عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر پداپلی ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ بروز پیر ضلع کلکٹرنے اپنے چیمبر میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آنے والے عوام کے مسائل کی بغور سماعت کرتے ہوئے ان سے درخواستیں قبول کیں۔عوام سے موصول شدہ درخواستوں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے انھوں نے متعلقہ عہدیداران کو ان کے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی ہدایت دی۔عوا م سے موصول شدہ درخواستوں سے متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کوفون کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے انھیں فوری ان مسائل کی یکسوئی کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی کمار دیپک ، متعلقہ عہدیداران وغیرہ موجود تھے۔