غزہ کی تعمیر نو حماس کی بیدخلی سے مشروط: عرب امارات

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے غزہ کی تعمیر نو میں مدد کی پیش کش کی ہے بشرطیکہ حماس کا تعمیر نو میں کوئی حصہ نہ ہو مداخلت نہ کرے۔اسرائیلی نیوز چینل کان کے مطابق امریکی عہدے داروں نے حالیہ دنوں میں غزہ کی تعمیر نو کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے تاہم ابو ظہبی نے واشنگٹن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ غزہ کو براہ راست امداد فراہم کرے گا بشرطیکہ حماس اس معاملے میں دخل نہ دے۔امارات کا یہ بھی موقف ہے کہ اگر حماس کا غزہ کی تعمیر نو میں کوئی کردار ہوا تو وہ غزہ کی مالی اعانت نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ 10 مئی کو اسرائیل نے غزہ پر پرتشدد حملہ کیا تھا جس میں 66 بچوں سمیت 270 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوئے۔ جبکہ جنگ بندی کا عمل 11 دن بعد عمل میں آیا.دوسری جانب مصر نے اسرائیل ، حماس اور فلسطینی اتھارٹی (پی اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ جنگ بندی کو مستحکم کرنے ، غزہ میں حالات کو بہتر بنانے اور حماس کے زیر حراست اسرائیلی جنگی قیدیوں کی واپسی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے قاہرہ میں ملاقات کریں۔