غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی

   

پلان کے مطابق مکانات تعمیر کرنے آر ڈی او کورٹلہ کا عوام کو مشورہ
کورٹلہ۔ ضلع کلکٹر جگتیال کی ہدایت پر 30 ڈسمبر 2021 کو ڈیمولیشن اسکواڈ نے آر ڈی او کورٹلہ ونود کمار کی زیر نگرانی کورٹلہ ٹاؤن کے حدود میں واقع رائیلا پمپ، رحیم پورہ، عرفات پورہ، رام نگر، بلال پورہ علاقوں میں بلڈنگ رولس کے خلاف تعمیر کردہ 7 تعمیرات منہدم کی گئیں۔ آر ڈی او کورٹلہ جناب ونود کمار نے کہاکہ ٹی ایس ڈی پی ای ایس ایس کے ذریعہ مکانات کی تعمیر کے سلسلہ میں اجازت حاصل کرنے والے مالکین کیلئے ضروری ہے کہ مجلس بلدیہ سے حاصل کردہ پلان کے مطابق مکانات تعمیر کروائیں۔ انہوں نے کہاکہ مجلس بلدیہ کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر مکانات کی تعمیر کروانے پر 2019 نئی مجلس بلدیہ کے قوانین کے مطابق کسی بھی طرح کی نوٹس دیئے بغیر غیرقانونی تعمیرات منہدم کی جائیں گی۔ انہوں نے مکانات کی تعمیر کے سلسلہ میں ہر فرد سے حکومت کے قوانین پر عمل آوری کرنے آر ڈی او ونود کمار نے مشورہ دیا۔ اس موقع پر آر ڈی کورٹلہ ونود کمار، اے اے ای آر بی راجو، محکمہ پولیس کا اسٹاف، فائر انجن کا اسٹاف، کمشنر بلدیہ کورٹلہ جناب محمد ایاز، ٹاؤن پلاننگ آفیسر جناب وی بپی سرینواس راؤ، ٹاؤن پلاننگ سپر وائزر شریمتی آر رامیا، مجلس بلدیہ کورٹلہ کا اسٹاف موجود تھا۔