غیر مجاز تعمیرات کو باقاعدہ بنانے کی اسکیم ، 15 لاکھ خاندان کو فائدہ

   

ضلع پریشد کوداڑ میں 16 مستحقین میں دستاویزات کی تقسیم ، رکن اسمبلی کا خطاب

سوریاپیٹ:یکم مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پرجا پریشد کوداڑ دفتر میں منعقدہ کوداڑ حلقہ کی جائزہ میٹنگ میں جی آئی او نمبر 58 کے مطابق 125 گز کے اندر تعمیرات کرنے والوں کو مفت۔ ریگولرائزیشن درست دستاویزات جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ جی او 59 کے سرکاری پلاٹوں پر 125 گز سے زائد رقبے پر گھر تعمیر کرنے والوں کو مارکیٹ ویلیو کے مطابق رجسٹریشن فیس ادا کرنے کے بعد دستاویزات دئے جا رہے ہیں ۔ اسی ضمن میں ضلع کلکٹر ایس وینکٹاراؤ نے کوداڑ رکن اسمبلی بی ملیا یادو، ضلع ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز پاٹل ہیمنت کیشو کے ہمراہ کوداڈ حلقہ کے 16 لوگوں کو ریگولرائزیشن کے دستاویزات حوالے کئے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ایس وینکٹاراو نے کہا کہ حکومت ان لوگوں کو مفت ریگولرائزیشن فراہم کرے گی جو 125 گز سے کم ہیں اور جن لوگوں نے 125 گز سے زائد رقبہ پر تعمیر کی ہے ان کو جی او 59 کے مطابق بازاری قیمت ادا کرنے کے بعد دستاویزات فراہم کئے جائیں گے۔ کلکٹر نے کہا کہ ڈبل بیڈ روم والے مکان کوداڑ حلقہ میں تقسیم کے لیے تیار ہیں، اور قرعہ اندازی کے ذریعہ جلد ہی استفادہ کنندگان کو دیا جائے گا۔ کوداڑ رکن اسمبلی بی ملیا یادو نے ان عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی جو حکومت کے احکامات کے مطابق عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک روپیہ خرچ کیے بغیر ان لوگوں کو مفت ریگولرائزیشن سرٹیفکیٹ دے گی جنہوں نے سرکاری اراضی پر رہائش گاہیں بنا رکھی ہیں اور کئی سالوں سے وہاں مقیم ہیں۔ ایم ایل اے نے کہا کہ اس اسکیم سے ریاست کے 15 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ ایم ایل اے نے کہا کہ حلقہ میں 302 لوگوں نے جی ای او کے ذریعے درخواست دی ہے، اور 16 اہل لوگوں کو آج دستاویزات دئے جارہے ہیں۔ ایم ایل اے نے بتایا کہ لکشمی پورم میں 8 لوگوں کو، سری رنگا پورم میں 3 لوگوں کو، بالاجی نگر نندو میں 2 لوگوں کو، بابو نگر میں 1 شخص کو، اشوک نگر میں 1 شخص کو، گوڈی بندہ میں 1 شخص کو اور مجموعی طور پر 16 لوگوں کو دستاویزات دیے گئے ہیں۔ ایم ایل اے نے کہا کہ لکشمی پورم میں مکان کی قیمت تقریباً 20 لاکھ روپئے ہے اور تلنگانہ حکومت واحد حکومت ہے جس نے ایک روپیہ خرچ کئے بغیر کاغذات مفت دیئے ہیں۔ بولم ملیا یادو نے اس پروگرام کے انعقاد کے لیے کلکٹر اور آر ڈی او کو مبارکباد دی۔ اس کے بعد 16 مستفیدین کو ریگولرائزیشن کے حق کے دستاویزات حوالے کئے گئے۔ ایم پی پی چنتا کویتا ریڈی، کوداڑ آر ڈی او کشور کمار تحصیل دار شرما کے عملہ موجود تھے۔