فاؤنڈیشن فار اکنامک اینڈ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ سے راشن کٹس کی تقسیم

   

حیدرآباد ۔ 2 مئی (پریس نوٹ) جناب منصور بابو خان ٹرسٹی فیڈ کے بموجب کوویڈ۔19 لاک ڈاؤن سے متاثرہ کشن باغ حیدرآباد کے 280 خاندانوں میں 2,80,000 مالیت کے 280 کٹس جس میں چاول، دال، تیل، پیاز، بیسن اور ادرک لہسن شامل ہیں، تقسیم کئے گئے۔ ٹرسٹ کے والینٹرز مسرس احمد سعید، شاد عبدالعظیم خان، سید عامر اور سیف محمد خان نے کشن باغ کے علاوہ پہاڑی شریف میر محمود، عرش محل 9 نمبر، گوپال نگر، اللہ مسجد علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے کٹس کی تقسیم کی۔ علاوہ اس کے زندہ طلسمات کی باٹل، ماسکس فی کس 2 عدد اور نقد فی کس 100 روپئے بھی تقسیم کئے۔ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد نے تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔ جناب عبدالعلیم خان چیرمین اور منصور بابو خان ٹرسٹی نے ان تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کارخیر میں فراخدلی کے ساتھ تعاون کیا۔