فاونڈیشن فار اکنامک اینڈ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ کی جانب سے 280 راشن کٹس کی تقسیم

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : جناب منصور بابو خاں ٹرسٹی فیڈ کے بموجب کوویڈ 19 لاک ڈاؤن سے متاثرہ کشن باغ حیدرآباد کے 280 خاندانوں میں 2,80,000 مالیت کے 280 کٹس جس میں 10 کیلو سونا مسوری چاول ، 2 کیلو مسور کی دال ، 2 لیٹر تیل 3 کیلو پیاز ایک کیلو بیسن اور ادرک لہسن شامل ہیں تقسیم کئے گئے ۔ ٹرسٹ کے والینٹرز جناب احمد سعید ، جناب شاد عبدالعظیم خاں ، جناب سید عامر اور جناب سیف محمد خاں نے کشن باغ کے علاقہ پہاڑی میر محمود ، عرش محل 9 نمبر ، گوپال نگر ، اللہ مسجد علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے کٹس کی تقسیم کی ۔ علاوہ اس کے زندہ طلسمات کی باٹل ، ماسکس فی کس 2 عدد ، اور نقد فی کس 100 روپئے تقسیم کئے ۔ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد نے کٹس حاصل کر کے راحت محسوس کی ۔ جناب عبدالعلیم خاں چیرمین اور منصور بابو خاں ٹرسٹی نے ان تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کار خیر میں فراغ دلی کے ساتھ تعاون کیا ۔۔