حیدرآباد /21 نومبر (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر نے ایک فحاشی کے ٹھکانے پر دھاوا کرکے خاتون آرگنائزر کے بشمول دیگر افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے سری نگر کالونی میں ایک مکان پر دھاوا کیا اور 32 سالہ خاتون رام شیوا جوتی اور معاون اے بابو راؤ کو گرفتار کرلیا اور اس کے علاوہ ایک گراہک بی راما کرشنا کو حراست میں لیا ۔ آرگنائزر کے چنگل سے ریکھا 23 سالہ و 30 سالہ ارونا کو آزاد کروالیا ۔ پولیس نے 14,580 روپئے نقد رقم ، 4 سیل فون و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا اور مزید تحقیقات کیلئے گرفتار افراد کو ایل بی نگر پولیس کے حوالے کیا ۔